Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پاکستان میں کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر عمل کا التوا

پاکستان میں کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر عمل کا التوا

نئی دہلی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، کلبھوشن یادو کی سزائے موت روکنے کے سلسلے میں ہیگ کی عالمی عدالت کے عارضی حکم پر عمل کرے گا-انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کلبھوشن یادو پر دہشت گردی اور جاسوسی کا الزام ہے، کہا کہ پاکستان، دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور اس سے چشم پوشی نہیں کرے گا-عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں داخل ہونے والا ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو پوری طرح باحفاظت ہے-پاکستان نے گذشتہ ہفتے ایک بار پھر ہیگ کی عالمی عدالت میں ہندوستان کی، کلبھوشن یادو تک رسائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کی اپیل کی تھی-واضح رہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت نے اپنے ایک عبوری فیصلے میں کلبھوشن یادو کی سزائے موت عمل نہ کرنے کا حکم دیا ہے-

TOPPOPULARRECENT