Sunday , June 24 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں کلیدی طالبان کمانڈر گرفتار

پاکستان میں کلیدی طالبان کمانڈر گرفتار

اسلام آباد ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان کا ایک کلیدی کمانڈر جو سابق فوجی حکمران پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کی کوشش میں ملوث تھا، اسے گڑبڑ زدہ جنوبی وزیر ستان قبائلی خطہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے آج کہا کہ عدنان رشید کو زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ وہ شمالی وزیرستان کے ناکہ بندی والے علاقہ سے فرار ہوا تھا جہاں مقامی اور بیرونی جنگجوؤں کے خلاف بھرپور ملٹری آپریشن چل رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT