Friday , May 25 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان میں کوئلہ سے لدی لاری پر ویان گرپڑی ،25 ہلاک

پاکستان میں کوئلہ سے لدی لاری پر ویان گرپڑی ،25 ہلاک

اسلام آباد ۔20 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں کوئلہ سے لدی ایک لاری حادثہ کے سبب ایک مسافر ویان پر گرپڑی جس کے نتیجہ میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ سے چند دن قبل صوبہ پنجاب میں ایک تیز رفتار بس کھائی میں گرجانے کے نتیجہ میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ صوبہ سندھ کے علاقہ فیرپور کے دورہ نہری کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے کہاکہ صبح کی اولین ساعتوں میں گھنے کہر اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ اس حادثہ کی اہم وجوہات ہیں۔ جیونیوز نے خبر دی کہ تین زخمیوں کے فوت ہوجانے کے بعد مہلوکین کی تعداد 17 سے بڑھ کر 25 ہوگئی ہے ۔ پولیس اور امدادی ٹیموں کے کارکنوں نے اندیشہ ظاہر کیاہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ حکام نے کہاکہ متعدد زخمیوں کو علاقہ کے مختلف دواخانوں سے رجوع کیا گیا ہے۔ پاکستان میں حادثات عام بات ہیں۔ لاپرواہی سے ڈرائیونگ ، شکستہ سڑکوں اور ناقص گاڑیوں کے سبب اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔ ٹہری گذرگاہ کے اس مقام پر 2014 ء کے دوران ایک لاری اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں کم سے کم 59 افراد ہلاک اور دیگر کئی خمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT