Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں گولیوں سے چھلنی تین نعشیں دستیاب

پاکستان میں گولیوں سے چھلنی تین نعشیں دستیاب

کراچی۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں آج پاکستان کے گڑبڑزدہ صوبہ بلوچستان سے دستیاب ہوئیں ۔ پولیس کے بموجب تینوں افراد کو کئی بار گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اُن کی نعشیں ایک ویران علاقہ میں پھینک دی گئی تھی ۔ مقامی شہریوں نے اس علاقہ میں تین نعشوں کے پڑے ہونے کی پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ تاحال کسی بھی مقتول کی شناخت نہیں ہوسکے ۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔اس علاقہ میں علحدگی پسند تنظیمیں دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو حملوں کا نشانہ بنایا کرتی ہے ۔
صیانتی محکمہ کے ارکان عملہ نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT