Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ہندوستانی شہری کو میعاد سے زائد قیام پر سزائے قید

پاکستان میں ہندوستانی شہری کو میعاد سے زائد قیام پر سزائے قید

لاہور ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک مقامی عدالت نے ایک ہندوستانی شہری کو پاکستان میں مقررہ میعاد سے زیادہ قیام کرنے کی پاداش میں زائد از تین ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔ لاہور کے کنٹونمنٹ علاقہ سے ہندوستانی شہری ریحان الرحمن کو گذشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقررہ معیاد سے زائد قیام کرنے کا ایک معاملہ درج کیا گیا جبکہ اس کا ویزہ ڈسمبر کے دوسرے ہفتہ میں ہی غیرکارکرد ہوچکا تھا۔ رحمان کو کل کنٹونمنٹ کے مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا جہاں اسے ساڑھے تین ماہ کی سزائے قید سنائی گئی۔ سزاء کی میعاد مکمل کرنے کے بعد اسے ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

ہندوستانی جاسوس سے مزید معلومات
حاصل کی جارہی ہیں : سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جاسوسی ایجنسی ’’را‘‘ کے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے اور جلد ہی پاکستان میں ہندوستان کی مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پوری معلومات اقوام متحدہ کو فراہم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT