Saturday , January 19 2019

پاکستان میں ہندوستانی قاصد کی طلبی

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو یہاں ایک ماہ میں پانچویں مرتبہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول کے پار ہندوستانی فورسیس کی جانب سے مبینہ فائرنگ کی مذمت کی۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ایس اے اینڈ سارک) محمد فیصل نے جے پی سنگھ کو طلب کیا اور 23 فبروری کو نکیال سیکٹر میں ہندوستانی دستوں کی طرف سے فائربندی کی مبینہ بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج درج کرایا۔

TOPPOPULARRECENT