Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

پاکستان میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرتے ہوئے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر احتجاج درج کرایا۔ اس موقع پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ہندوستانی سپاہی اور کئی شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آواز اٹھائی۔ ہندوستانی سفیر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت اور لائن آ ف کنٹرول پر مداخلت کاری کی کوششوں کا ہمیں پتہ چلا ہے۔ جے پی سنگھ کو آج اس وقت طلب کیا گیا جبکہ لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ جے پی سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے 2017ء میں اب تک 243 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے جے پی سنگھ کو طلب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی مبینہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے 21 جولائی کو بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 12 سالہ عمیر ہلاک اور دیگر شہری زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT