Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

پاکستان میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے لائین آف کنٹرول پر بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک شہری کی ہلاکت پر احتجاج کیا۔ پاکستان نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دفتر خارجہ کا ترجمان نفیس ذکریا نے بتایا کہ لائین آف کنٹرول کے کریلا سیکٹر میں کل رات ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 28 سالہ دیہاتی عبدالرحمن ہلاک ہوگیا ۔ اس کے علاوہ 12 دیگر افراد بشمول خواتین اور بچے زخمی ہوئے ۔ ہندوستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعہ کے فوری تحقیقات کرتے ہوئے حقائق سے واقف کرائے ۔ راولپنڈی میں پاکستانی فوج نے اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کے نمائندے کو احتجاجی مکتوب بھی حوالے کیا ۔ اس دوران وزارت امور خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے نئی دہلی میں بتایا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو تشویش سے واقف کروایا ۔ ان سے جب ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کئے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اثبات میں جواب دی

TOPPOPULARRECENT