Tuesday , December 12 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ہندوستان سے جگر کاگوشت برآمد کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

پاکستان میں ہندوستان سے جگر کاگوشت برآمد کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

پشاور۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک گروہ کے چارارکان مبینہ طور پر ناقص معیار کا جگر کا گوشت ہندوستان سے پاکستان درآمد کرنے میں ملوث تھے ‘ انہیں آج گرفتار کرلیا گیا اور دھاوے کے دوران اُن کے قبضہ سے کئی ٹن ناقص گوشت ضبط کرلیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اغذیہ کے عہدیداروں نے ایک مشترکہ دھاوے کے دوران کئی ٹن جگر کا گوشت ضبط کر کے اسے گوداموں میں مہربند کردیا ۔ گل بہار اور اورحاجی کیمپ شہر پشاور کے گوداموں میں یہ گوشت رکھا گیا ہے ۔ ضلع کے ناظم برائے پشاور محمد اسیم نے اس کارروائی کا آغاز کیا تھا ‘ انہیں روزآنہ شکایتیں وصول ہورہی تھی کہ ڈبوں میں بھرکر ہندوستان سے جگر کا گوشت درآمد کیا جارہا ہے اور اسے شہر پشاور کے گودام میں ذخیرہ کیا جارہا ہے جہاں سے چند گھنٹوں کے اندر اسے مردان ‘ کوہاٹ اور ضلع خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں کو سربراہ کیا جاتاہے ۔عہدیداروں نے مشتبہ گوداموں پر چھاپے مارے اور کئی ٹن ناقص معیار کا جگر کا گوشت ضبط کرلیا ‘ چار افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT