Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان میں یوم جناح کا انعقاد

پاکستان میں یوم جناح کا انعقاد

اسلام آباد، 25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج پورے ملک میں منایا گیا کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سبھی صوبوں کے دارالحکومتوں میں مسٹر جناح کے احترام میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ سرکاری دفاتر پر ملک کا قومی پرچم لہرایا گیا اور مختلف تنظیموں نے اس موقع پر پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں مسٹر جناح کی حیات، نظریات اور قیادت پر روشنی ڈالی گئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک قائد اعظم کے خواب کو پورا کرنے مل جل کر کوشش کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT