Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / پاکستان میں ’یوم یکجہتی کشمیر‘ پر ’کاروان امن‘ بس خدمات معطل

پاکستان میں ’یوم یکجہتی کشمیر‘ پر ’کاروان امن‘ بس خدمات معطل

سری نگر، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو منائے جانے والے ’یوم یکجہتی کشمیر‘کے پیش نظرگرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چل رہی ہفتہ وار ’کاروان امن‘ بس کو پیر کے روز معطل کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمیں مظفر آباد سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ وہاں یوم یکجہتی کشمیر کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس کے پیش نظر کاروان امن بس کو آج معطل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف کی انتظامیہ نے باہمی اتفاق رائے کے بعد بس سروس کو آج معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جو مسافر آج اس ہفتہ واری بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے تھے ، کو بس کی معطلی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستان اور اس کے زیر قبضہ والے کشمیر میں منائے جانے والے ’یوم یکجہتی کشمیر‘کے موقع پر ملک بھر میں قومی تعطیل ہوتی ہے اور وادی کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 1999ء میں کرگل کی جنگ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر شروع کی گئی یہ بس سروس وادی میں سال 2008 ء، 2010 ء اور 2016 ء کی طویل احتجاجی تحاریکوں اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود جاری رہی۔

TOPPOPULARRECENT