Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / پاکستان میں 100 سرکردہ ٹیکس دہندگان کو وزیراعظم کا انعام

پاکستان میں 100 سرکردہ ٹیکس دہندگان کو وزیراعظم کا انعام

ماسکو ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ٹیکس ادائی کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش میں وزیراعظم نواز شریف نے آج 100 سرکردہ ٹیکس دہندگان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں ’مراعاتی کارڈس‘ عطا کئے جو انہیں بعض خصوصی خدمات سے استفادہ کا اہل بنائیں گے۔ دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارڈس ایک سال کیلئے کارکرد ہوں گے اور کارڈس دہ

ماسکو ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ٹیکس ادائی کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش میں وزیراعظم نواز شریف نے آج 100 سرکردہ ٹیکس دہندگان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں ’مراعاتی کارڈس‘ عطا کئے جو انہیں بعض خصوصی خدمات سے استفادہ کا اہل بنائیں گے۔ دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارڈس ایک سال کیلئے کارکرد ہوں گے اور کارڈس دہندگان کو کئی فوائد حاصل رہیں گے۔ 100 ٹیکس دہندگان کو ہر سال تہنیت پیش کی جاتی رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارڈ ہولڈرس ایرپورٹس کے وی آئی پی لاونجس میں داخل ہوسکیں گے، ایمیگریشن کاونٹرس کے فاسٹ ٹریک کلیرنس سے استفادہ کر پائیں گے ۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایسے افراد سے مخاطب ہیں جنہوں نے ٹیکسوں میں حصہ ادا کیا اور معیشت کے فروغ میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT