Saturday , December 15 2018

پاکستان میں 17 سزائے موت یافتہ قیدیوں کو پھانسی

اسلام آباد 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج 17 قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا۔ ایک ہی دن میں موت کی سزا پانے والے افراد کی یہ اعظم ترین تعداد ہے۔ ملک میں خود ساختہ التواء عائد تھا جو گزشتہ ڈسمبر میں طالبان کے اسکول میں قتل عام کے بعد برخاست کردیا گیا۔ قیدیوں کو پاکستان کے صوبوں پنجاب اور بلوچستان کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔ 1

اسلام آباد 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج 17 قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا۔ ایک ہی دن میں موت کی سزا پانے والے افراد کی یہ اعظم ترین تعداد ہے۔ ملک میں خود ساختہ التواء عائد تھا جو گزشتہ ڈسمبر میں طالبان کے اسکول میں قتل عام کے بعد برخاست کردیا گیا۔ قیدیوں کو پاکستان کے صوبوں پنجاب اور بلوچستان کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔ 16 قیدیوں کو پنجاب اور باقی ایک قیدی کو صوبہ بلوچستان میں سزائے موت دی گئی۔ جن افراد کو گوجراں والا کی جیل میں پھانسی دی گئی اُن میں عنایت اللہ، ظفر اقبال اور محمد لطیف شامل تھے۔ عنایت اللہ پر 7افراد کے قتل کا الزام تھا۔

TOPPOPULARRECENT