Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 2 اعلی جنرلوں سمیت 11 فوجی عہدیدار برطرف

پاکستان میں 2 اعلی جنرلوں سمیت 11 فوجی عہدیدار برطرف

اسلام آباد 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے دو سینئر جنرلس ان 11 اعلی عہدیداروں میں شامل ہیں جنہیں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزامات کے تحت برطرف کردیا ہے ۔ پاکستان میں ایسا شاذ و ناذر ہی ہوتا ہے کیونکہ یہاں فوجی جنرلس کو زبردست اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ ایک لیفٹننٹ جنرل ‘ ایک میجر جنرل ‘ پانچ بریگیڈئیرس ‘ تین کرنلس اور ایک میجر کو فوجی سربراہ نے کرپشن کے الزامات کے تحت برطرف کردیا ہے ۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اسی طرح کے الزامات پر دو سپاہیوں کو بھی برطرف کردیا گیا ۔ جنرل راحیل نے اس کارروائی سے پہلے چند دن قبل یہ مطالبہ کیا تھا کہ فوج میں ہر سطح پر احتساب کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف جو جنگ فی الحال چل رہی ہے اس کے ذریعہ اس وقت تک دیرپا امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکتا جب تک کرپشن کی لعنت کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسے میں ہر سطح پر احتساب کی ضرورت ہے ۔ یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو خوشحال بنایا جاسکے ۔ حالانکہ ابھی تک ان عہدیداروں کی برطرفی کے تعلق سے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا گیا اور نہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے لیکن تمام مقامی چینلس پر یہ خبر نشر ہو رہی ہے ۔ پاکستان میں پناما پیپرس کے بعد جو بے چینی پیدا ہوئی ہے اس کے پیش نظر جنرل راحیل شریف کا یہ اقدام اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT