Wednesday , December 13 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 21 عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں 21 عسکریت پسند ہلاک

پشاور ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 21 دہشت گرد تازہ فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے جب پاکستانی جٹ طیاروں نے وادی شاول میں عسکری ٹھکانوں کو زبردست بمباری کا نشانہ بنایا ۔ یہ افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کا پہاڑی علاقہ ہے ۔ عاصم باجوا ، ڈی جی انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنس نے ٹویٹ کیا کہ آپریشنس جاری ہیں۔ پاک۔ افغان سرحد کے پاس اہم بلند علاقے اور درّ سے قبضے میں لے لئے گئے ہیں ۔ وادی کی دہشت گردی سے صفائی کا کام جاری ہے ۔ باجوا نے کہاکہ گزشتہ شب 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جب شمالی وزیرستان کی وادی میں ملٹری کے جٹ طیاروں نے کارروائی کی ۔ یہ آپریشنس جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT