Thursday , December 13 2018

پاکستان میں 40 ذاکرین و علماء گرفتار

لاہور ، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 40 ذاکرین و علماء پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نقص امن کی پاداش میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ حکام نے یوم عاشورہ سے قبل خصوصی سکیورٹی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے ایک سینئر عہدہ دار کے مطابق چار فرقوں کے 40 ذاکرین و علماء صوبے کے مختلف حصوں سے حراست میں لئے گئے ہیں۔ انھوں نے اخبار ’ڈان‘ کو بتایا کہ محروس علماء و ذاکرین نے قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT