Sunday , June 24 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں 45ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

پاکستان میں 45ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

کراچی۔7مارچ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے بحرعرب میں علاقائی آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کم سے کم 45ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ پاکستان بحری سیکیورٹی ایجنسی ( ایم ایس اے ) نے گذشتہ روز ان ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ۔ بندرگاہ کے شہر کراچی کے بحرعرب میں معمول کی نگرانی کے طور پر کی گ

کراچی۔7مارچ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے بحرعرب میں علاقائی آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کم سے کم 45ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ پاکستان بحری سیکیورٹی ایجنسی ( ایم ایس اے ) نے گذشتہ روز ان ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ۔ بندرگاہ کے شہر کراچی کے بحرعرب میں معمول کی نگرانی کے طور پر کی گئی اس کارروائی مںی چند کشتیاں بھی ضبط کی گئی ہیں ۔ ہندوستان کے ان ماہی گیروں کو بلا نشان سمندری حدود کے تحت پاکستانی آبی حدود میں گرفتار کیا گیا ۔ ایم ایس اے نے ان ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کردیا جنہوں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ہندوستان اور پاکستان بالعموم متنازعہ آبی حدود میں حریف ماہی گیروں کو اکثر گرفتار کیا کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT