Tuesday , December 11 2018

پاکستان میں 58 ملین مالیتی منشیات نذر آتش

پشاور 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج نشیلی ادویات کے ایک بھاری ذخیرہ کو نذر آتش کردیا جس کی مالیت 58 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے ۔ یہ منشیات شمال مغربی قبائلی علاقہ میں دھاووں کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے ضبط کردہ نشیلی ادویات کو خیبر ایجنسی علاقہ کے ایک مقام پر سر عام نذر آتش کردیا ۔ ا

پشاور 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج نشیلی ادویات کے ایک بھاری ذخیرہ کو نذر آتش کردیا جس کی مالیت 58 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے ۔ یہ منشیات شمال مغربی قبائلی علاقہ میں دھاووں کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے ضبط کردہ نشیلی ادویات کو خیبر ایجنسی علاقہ کے ایک مقام پر سر عام نذر آتش کردیا ۔ اس موقع پر نفاذ قانون کی ایجنسیوں کے عہدیدار ‘ سیاسی قائدین اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ فوج نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکٹ میں ان نشیلی ادویات کی جملہ مالیت 58.6 ملین ڈالرس تھی ۔ جن اشیا کو نذر آتش کیا گیا ان میں 72,716 کیلوگرام حشیش ‘ 117 کیلوگرام ہیروئین ‘ 389 کیلوگرام افیون ‘ شراب کی 950 ببوتلیں اور سات کیلو گرام کیمیکلس شامل تھے ۔ ان اشیا کو خیبر علاقہ میں کی گئی تلاشی مہم کے دوران ضبط کیا گیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے یہاں عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے اور اسی مہم کے دوران ان اشیا کی ضبطی عمل میں لائی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT