Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں 58 ہندوستانی مچھیرے گرفتار

پاکستان میں 58 ہندوستانی مچھیرے گرفتار

کراچی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 58 ہندوستانی مچھیروں کو آج پاکستانی حکام نے اپنے ملک کی بحری سرحد کی مبینہ خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ اکسپریس ٹربیون نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے اُن مچھیروں کی تقریباً 10 کشتیاں بھی ضبط کرلئے۔ ہندوستانی اور پاکستانی دونوں ماہی گیر ایک دوسرے کی آبی حدود میں گھس جانے پر اکثرو بیشتر گ

کراچی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 58 ہندوستانی مچھیروں کو آج پاکستانی حکام نے اپنے ملک کی بحری سرحد کی مبینہ خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ اکسپریس ٹربیون نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے اُن مچھیروں کی تقریباً 10 کشتیاں بھی ضبط کرلئے۔ ہندوستانی اور پاکستانی دونوں ماہی گیر ایک دوسرے کی آبی حدود میں گھس جانے پر اکثرو بیشتر گرفتار اور محروس کئے جاتے ہیں، جبکہ بحیرہ ٔ عرب میں بحری سرحد کی نشاندہی ناقص ہے۔ 29 نومبر کو پاکستان نے 36 ہندوستانی مچھیروں کو کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے تکمیل سزا کے بعد رہا کردیا تھا۔ مچھیروں کے نمائندہ ادارہ ’پاکستان فیشرفوک فورم‘ کے مطابق کم از کم 423 ہندوستانی مچھیرے پاکستانی جیلوں میں اور لگ بھگ 400 پاکستانی ماہی گیر ہندوستانی جیلوں میں برسوں سے قید ہیں۔

TOPPOPULARRECENT