Wednesday , June 20 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں 60 عسکریت پسند ہلاک : ملٹری کارروائی

پاکستان میں 60 عسکریت پسند ہلاک : ملٹری کارروائی

پشاور۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً ل60 عسکریت پسند پاکستان ملٹری کی جانب سے فضائی حملوں اور بندوق کی لڑائی میں ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں نے اس کشیدہ شمال مغربی قبائیلی خطے میں آرمی کے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ عسکریت پسندوں نے آج صبح افغان سرحد کے قریب اورک زئی ایجنسی میں شندارا اور خزانہ کنداؤ میں چیک

پشاور۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً ل60 عسکریت پسند پاکستان ملٹری کی جانب سے فضائی حملوں اور بندوق کی لڑائی میں ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں نے اس کشیدہ شمال مغربی قبائیلی خطے میں آرمی کے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ عسکریت پسندوں نے آج صبح افغان سرحد کے قریب اورک زئی ایجنسی میں شندارا اور خزانہ کنداؤ میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور پاکستانی دستوں نے اس حملے کا جواب دیا جس کے نتیجہ میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ کم از کم 4 سپاہیوں کو بھی اس لڑائی میں زخم آئے۔ انہیں علاج کیلئے پشاور لایا گیا ہے۔ دریں اثناء 39 عسکریت پسند بشمول 2 دہشت گرد کمانڈرس شورش زدہ دتہ خیل علاقہ میں ملٹری کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT