Tuesday , June 19 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں 7 افراد زندہ دفن

پاکستان میں 7 افراد زندہ دفن

لاہور۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک شادی خانہ کی چھت گر جانے سے 7 افراد زندہ دفن ہوگئے۔ مہلوکین میں 20 سالہ دلہن اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ فیضان میریج ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ دلہن شومیالہ اور دلہا ساجد کے علاوہ دیگر 30 مہمان ملبہ میں دب گئے۔بچاؤ کاری عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے ملبے سے 20 افراد کو بچا لیا ہے اور انہیں دواخانہ میں شریک کیا ہے، تاہم دلہن ،تین بچے اور دیگر تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT