Wednesday , December 19 2018

پاکستان میں 80 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 80 عسکریت پسند اور سات سپاہی آج پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں جہاں اس ملک کی ملٹری نے بڑی مہم چھیڑ رکھی ہے، سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔ ملٹری ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ پاکستانی فورسیس نے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا

اسلام آباد ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 80 عسکریت پسند اور سات سپاہی آج پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں جہاں اس ملک کی ملٹری نے بڑی مہم چھیڑ رکھی ہے، سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔ ملٹری ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ پاکستانی فورسیس نے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا جبکہ آرمی اس خطے کی صفائی کیلئے سلسلہ وار فضائی حملوں کے بعد کارروائی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان سرحد کے قریب ضلع خیبر میں فضائی اور زمینی آپریشنس میں80 عسکریت پسند مارے گئے اور تقریباً 100 زخمی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT