Friday , September 21 2018
Home / پاکستان / پاکستان: ننگا پربت کی فرانسیسی کوہ پیما بچالی گئی

پاکستان: ننگا پربت کی فرانسیسی کوہ پیما بچالی گئی

اسلام آباد ۔ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ننگاپربت پر پھنسی ہوئی ایک کوہ پیما کو بچاؤ کارروائی کے ذریعہ بچا لیا گیاتاہم ان کے ساتھی کی تلاش کا کام خراب موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔کوہ پیما الیزبتھ ریوول اور ٹوماس جمعہ کو پاکستان کے شمالی علاقے میں ننگاپربت کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب وہ 7,400 میٹر (24,280) فٹ کی بلندی پر محصور ہو گئے۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم جو اس وقت پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کے قریب موجود تھی نے بچاؤ کارروائی میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT