Sunday , December 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تورکھم سرحد دوبارہ کھول دی

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تورکھم سرحد دوبارہ کھول دی

اسلام آباد 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج اپنی افغانستان کے ساتھ ملنے والی تورکھم سرحدی کراسنگ کو دوبارہ کھول دیا ۔ اس سرحدی کراسنگ کو چھ دن تک بند رکھا گیا تھا کیونکہ یہاں ایک گیٹ کی تعمیر پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ مصروف سرحدی کراسنگ شمال مغرب میں واقع ہے اور اسے اتوار کی رات دو گروپس میں تصادم کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔ اس تصادم میں ایک پاکستانی فوجی میجر اور ایک افغان بارڈر گارڈ ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایک سکیوریٹی عہدیدار نے کہا کہ دونوں فریقین نے اس مسئلہ پر بات چیت کی ہے اور اس بات سے اتفاق کیا کہ سرحد کو کھولا جانا چاہئے ۔ پاکستان نے علاقہ میں کرفیو بھی برخواست کردیا ہے جو افغانیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد  لاگو کیا گیا تھا ۔ پاکستان اس کراسنگ سے جائز دستاویزات رکھنے والوں کو ہی آمد و رفت کی اجازت دے رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT