Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور تنظیم اسلامی کانفرنس سے مداخلت کی درخواست کی

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور تنظیم اسلامی کانفرنس سے مداخلت کی درخواست کی

اقوام متحدہ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھایا اور عالمی ادارہ سے ثالثی کی خواہش کی۔ علاوہ ازیں تنظیم اسلامی تعاون سے مسئلہ کی یکسوئی میں مدد دینے کی خواہش کی۔ علاقائی تنظیم اور عصری عالمی صیانتی چیلنجس کے موضوع پر کھلے مباحث میں تقریر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ 57 رکنی او آئی سی بھی عالمی امن اور خوشحالی میں فروغ کیلئے اپنا حصہ ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے 15 رکنی سلامتی کونسل سے کہا کہ اجتماعی اعتبار سے اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جس میں ان چیلنجوں سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت ہے جن میں فلسطین اور دیگر مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے علاوہ جموں و کشمیر کا تنازعہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو سرگرمی سے ان شعبوں میں او آئی سی کے ساتھ تعاون کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی اور تنازعات پر سمجھوتے ، بحالی امن اور تعمیر امن ، انسانی بنیادوں پر امداد خاص طور پر پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والے عوام کی امداد اور تنازعات و انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات کی یکسوئی وغیرہ ان کا تبصرہ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون کی جانب سے خط قبضہ پر حالیہ اضافہ پر اظہار تشویش اور یہ امید ظاہر کرنے کے بعد منظر عام پر آیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مشیران قومی سلامتی کی بات چیت کا مثبت نتیجہ برآمد ہوگا۔ قومی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول، پاکستانی مشیر قومی سلامتی و اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے نئی دہلی میں دہشت گردی سے متعلق مسائل پر پہلی بار 23 اگست کو بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم ہند و پاک، نریندر مودی و نواز شریف نے گزشتہ ماہ روس کے شہر اوفا میں ملاقات کے بعد اس کا فیصلہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT