Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان نے بنگلہ دیش میں سیریز ہاری، وائٹ واش کا اندیشہ

پاکستان نے بنگلہ دیش میں سیریز ہاری، وائٹ واش کا اندیشہ

میرپور ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ جمعہ کو جیت سے بنگلہ دیش نے 16 سالہ جمود توڑا تھا جبکہ اتوار کی جیت نے اسے پاکستان کے خلاف پہلی بار ونڈے سیریز کی فتح دلائی۔ اب اظہر علی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کو ٹالنے کی فکر لگ گئی ہے۔ پہلے ونڈے کی شکست کے بعد اُمید تھی کہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے قدرے بہتر کارکردگی سامنے آئے گی لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ٹیم میں واپس آنے والے ہر کھلاڑی کو اپنی انفرادی کارکردگی کی فکر زیادہ ہے کہ کیسے ٹیم میں اپنی جگہ بنائے۔ شاید اسی دباؤ کے نتیجے میں بھرپور اجتماعی کارکردگی نظروں سے اوجھل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو 330 کا ٹارگٹ عبور نہ کرنے کی وجہ سے شکست ہوئی تھی اور دوسرے میچ میں وہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ایسا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہوئے جس کا دفاع بولر کر پاتے۔ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں دو شاندار اننگز کھیل کر ہیرو بن گئے تھے لیکن ان دو میچوں میں وہ اوپنر کی حیثیت سے توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

TOPPOPULARRECENT