Tuesday , December 18 2018

پاکستان نے بی ایس ایف جوان کو ہندوستان کے حوالے کردیا

جموں / اسلام آباد /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجر کی تحویل میں 48 گھنٹے گزارنے کے بعد بی ایس ایف کے جوان کو آج ہندوستان کے حوالے کردیا گیا۔ دریائے چناب کی تیز بہاؤ کی زد میں آکر پاکستانی علاقہ میں بہہ جانے والے اس جوان کو پاکستانی رینجرس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ 30 سالہ جوان ستیہ سنیل یادو کو بارڈر سیکورٹی فورس کے عہدہ داروں ک

جموں / اسلام آباد /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجر کی تحویل میں 48 گھنٹے گزارنے کے بعد بی ایس ایف کے جوان کو آج ہندوستان کے حوالے کردیا گیا۔ دریائے چناب کی تیز بہاؤ کی زد میں آکر پاکستانی علاقہ میں بہہ جانے والے اس جوان کو پاکستانی رینجرس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ 30 سالہ جوان ستیہ سنیل یادو کو بارڈر سیکورٹی فورس کے عہدہ داروں کے حوالے کیا گیا۔ اس جوان نے کہا کہ پاکستانی رینجرس نے اس کے ساتھ بہتر سلوک کیا، ہم ان کے ممنون و مشکور ہیں۔ بی ایس ایف ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے جو دہلی سے یہاں پہنچے تھے، کہا کہ پاکستانی حکام نے ہمارے بی ایس ایف جوان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے جوان یادو کی واپسی ایک ریکارڈ وقت میں ہوئی ہے، وہ خود کو معمول کے مطابق محسوس کر رہا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے اسے ہمارے حوالے کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس ایک گشتی دستہ اکھنور سرحدی سیکٹر کے قریب دریائے چناب میں کشتی کے ذریعہ گشت پر تھا کہ تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور یہ جوان بہہ کر سیالکوٹ کے علاقہ کی طرف چلا گیا۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ایس ایس تومار نے بتایا کہ ہم نے پاکستانی فوج سے رابطہ قائم کیا تو اس نے یقین دلایا تھا کہ بی ایس ایف کے جوان کو ان کے حوالے کردیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT