Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / پاکستان نے دو ماہی گیر کشتیاں ضبط کرلئے ، 12 ہندوستانی گرفتار

پاکستان نے دو ماہی گیر کشتیاں ضبط کرلئے ، 12 ہندوستانی گرفتار

احمد آباد، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کا م)پاکستانی بحریہ کے صیانتی محکمہ نے 12 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار کرلئے اور بین الاقوامی بحری سرحد پر آج دوپہر 2 ماہی گیر کشتیاں ضبط کرلی ۔ یہ واقعہ ہندوستانی ساحلی محافظین کی جانب سے گجرات کے ساحل کے قریب ایک پاکستانی ماہی گیر کشتی کا راستہ روکنے کے بعد پیش آیا ہے ۔ہندوستان کا الزام ہے کہ اس کشتی میں دھماکو مادے لدے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ 31 ڈسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب پور بندر کے ساحل سے 365 کیلو میٹر دور پیش آیا تھا۔ بعدازاں کشتی دھماکے سے پھٹ پڑی اور شعلہ پوش ہوکر اس پر سوار چار افراد کے ساتھ غرق ہوگئی تھی۔ پاکستان نے آج دوپہر بحر عرب میں ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT