Monday , December 18 2017
Home / دنیا / پاکستان نے شارٹ رینج نیوکلئیر ہتھیار تیارکرلئے

پاکستان نے شارٹ رینج نیوکلئیر ہتھیار تیارکرلئے

نیویارک 21 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ہندوستان کے مخفی نظریہ یا خفیہ طریقہ کار سے نمٹنے کیلئے مختصر فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نیوکلئیر ہتھیار تیار کرلئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے یہ بات بتائی ۔ عباسی بحیثیت وزیر اعظم پاکستان اپنے اولین دورہ امریکہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیار محفوظ اور بحفاظت ہیں۔ اس وضاحت پر کہ پاکستان دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ نیوکلئیر ہتھیار بڑھا رہا ہے شاہد عباسی نے کہا کہ جہاں تک کسی مخصوص نشانہ کیلئے نیوکلئیر ہتھیاروں کا سوال ہے ہمارے پاس کوئی مخصوص حصہ کے نیوکلئیر ہتھیار نہیں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کونسل برائے خارجی تعلقات میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے مختصر فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت والے نیوکلئیر ہتھیار تیار کئے ہیں تاکہ ہندوستان کے مخفی نظریہ یا خفیہ طریقہ کار سے نمٹا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار اسی کنٹرول اور کمان میں ہیں جس کے پاس دوسرے اہم ترین ہتھیار ہیں۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان سے کسی امکانی جنگ کیلئے خفیہ نظریہ یا مخفی طریقہ کار کو تیار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT