Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / پاکستان نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو دیوالی کی مٹھائی روانہ کی

پاکستان نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو دیوالی کی مٹھائی روانہ کی

نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک تعلقات میں تلخیوں کے باوجود پاکستان نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کو دیوالی کی مبارکباد کے ساتھ مٹھائی روانہ کی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور ان کی اہلیہ نے وزیرخارجہ سشماسوراج کو بھی مٹھائی پیش کی۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط نے وزیراعظم کے دفتر کے علاوہ صد

نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک تعلقات میں تلخیوں کے باوجود پاکستان نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کو دیوالی کی مبارکباد کے ساتھ مٹھائی روانہ کی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور ان کی اہلیہ نے وزیرخارجہ سشماسوراج کو بھی مٹھائی پیش کی۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط نے وزیراعظم کے دفتر کے علاوہ صدر جمہوریہ اور وزیرخارجہ کو بھی مٹھائی کے ڈبے روانہ کئے۔ سمجھا جاتا ہیکہ اس اقدام کو ہائی کمیشن کی سطح پر مستحسن کوشش قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستانی پارلیمنٹ میں مخالف ہند
قرارداد مایوسانہ حرکت : بی جے پی
نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے مخالف ہندقرارداد کی منظوری مایوسانہ حرکت ہے۔ پڑوسی ملک کی قرارداد عالمی برداری کے لئے توجہ طلب ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری راجو پرتاب رودی نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کل منظور کردہ قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ سراسر اوچھی حرکت ہے۔ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا لیکن عالمی برداری نے کوئی توجہ نہیں دی۔

TOPPOPULARRECENT