Monday , December 18 2017
Home / دنیا / پاکستان نے ملامنصور کا رہائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

پاکستان نے ملامنصور کا رہائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

واشنگٹن ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے طالبان کے موت کے گھاٹ اتارے گئے سربراہ ملا منصور کا رہائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے جسے ایک فرضی نام کے ذریعہ غیرقانونی طور پر بنوایا گیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رہائشی سرٹیفکیٹ اس وقت بازیاب کیا گیا جب ملامنصور کو نہ صرف پاکستان کے کمپیوٹرائزڈ آئیڈنٹیٹی کارڈ کا حامل بلکہ ایک کارکرد پاکستانی پاسپورٹ بردار بھی بتایا گیا ہے جس نے حکام کو آگ بگولہ کردیا ہے۔ ملامنصور کا فرضی نام ولی محمد بتایا گیا ہے۔ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ یا دوسرے الفاظ میں کسی شہری کا رہائشی ثبوت، کو 1999ء میں ولی محمد کے فرضی نام سے جاری کیا گیا تھا۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے یہ بات بتائی۔ مذکورہ سرٹیفکیٹ بردار کو مختلف سرکاری اسکیمات سے استفادہ کا موقع ملتا ہے جیسے ملازمت اور دیگر سہولیات تاہم ملامنصور یا ولی محمد کو پشتون کے مقامی قبائلی طبقہ کا فرد بتایا گیا ہے اور اسے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کا مستقل رہائشی ظاہر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT