Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی

ابوظہبی۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ونڈے مقابلوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں209 رنز بنائے ،پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں مطلوبہ نشانہ حاصل کر لیا۔ 155رنز تک پاکستان کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں تھا تا ہم اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث گراونڈ سے باہر چلے گئے جہاں سے انہیں سی ٹی اسکین کیلئے احتیاطاً اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فخر زمان نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شعیب ملک 10 جبکہ کپتان سرفراز احمد 13رنز بنا سکے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان نے پہلے ونڈے کا بدلہ لینے کی ٹھان رکھی تھی۔ نیوزی لینڈکی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 209 رنز بنا سکی۔ گزشتہ میچ کے متنازعہ بیٹسمین روس ٹیلر جنہوں نے حفیظ پر غلط بولنگ کا الزام لگایا تھا ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ روس ٹیلر نے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ نکولس نے 33رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے38 رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔ آفریدی نے متواتر دوسرے ونڈے میں 4 وکٹیں حاصل کی۔ حسن علی نے2جبکہ شاداب خان اور محمد حفیظ نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے وہی ٹیم میدان میں اتاری جس نے پہلا میچ کھیلا اورکامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سیریز 1-1سے برابرہے اورفیصلہ کن ونڈے اتوارکو کھیلا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT