Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان نے پسندیدہ ترین ملک کا موقف نہیں دیا: حکومت

پاکستان نے پسندیدہ ترین ملک کا موقف نہیں دیا: حکومت

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ابھی تک ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف نہیں دیا ہے۔ پارلیمنٹ کو آج یہ بات بتائی گئی۔ وزیر کامرس و انڈسٹری نرملا سیتارامن نے راجیہ سبھا میں اس تعلق سے پوچھے گئے سوال کا نفی میں جواب دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے کامرس سکریٹریز کی اسلام آباد میں ستمبر 2012 ء کو ساتویں دور کی بات چیت ہوئی تھی۔ تجارت اور معاشی تعاون کے موضوع پر اس بات چیت میں پاکستان نے ڈسمبر 2012 ء تک ہندوستان کو پسندیدہ ترین (غیر امتیازی) موقف دینے سے اتفاق کیا تھا۔ لیکن وہ اپنے وعدے پر قائم نہیں رہا۔ نرملا سیتارامن نے کہاکہ ہندوستان کے ساتھ زمینی راستے میں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور پسندیدہ ترین موقف دینے میں پاکستان ناکام رہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی گزشتہ سال مئی میں ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک مکمل تجارتی روابط کو فوری بحال کریں گے۔ ہندوستان کو پسندیدہ ترین موقف دینے کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کافی مستحکم ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے 1996 ء میں ہی پاکستان کو یہ موقف دے دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT