Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / پاکستان نے پھرپانچ ہندوستانی کشتیاں ضبط کرلئے

پاکستان نے پھرپانچ ہندوستانی کشتیاں ضبط کرلئے

پوربندر۔3۔مئی(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان مرین سکیورٹی ایجنسی نے آج ایک بار پھر گجرات کے جکھو ساحل سے دور بحیرہ عرب میں پاکستان ہندوستان بین الاقوامی آبی حدود کے قریب سے پانچ ہندوستانی کشتیاں ضبط کیں اور ان پر سوار تقریباً 30ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ قومی ماہی گیر فورم کے سیکرٹری منیش لوڈھاری نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ تمام پانچ کشتیاں پوربندر ساحل سے سمندر میں گئی تھیں۔اس دوران غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پکڑی گئی کشتیوں کو کراچی لے کر جاتے وقت ان میں سے ایک کے انجن میں اچانک دھماکہ ہوا۔ تاہم اس پر سوار تقریباً نصف درجن ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی میرین سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ 26 اور 27اپریل کو بھی پانچ ہندوستانی کشتیاں ضبط کئے اور 30ماہی گیروں کو پکڑا تھا۔ گزشتہ تقریباً دو ماہ میں اس نے 45 کشتیاں اور 200 سے زیادہ ماہی گیروں کو پکڑا ہے ۔گزشتہ 9 اپریل کو پاکستانی مرین نے ضبط کی گئیں چھ کشتیاں اور تقریباً 40 ماہی گیروں کو اس وقت چھوڑ دیا تھا جب اس کی ایک اسپیڈ بوٹ ڈوب گئی تھی اور ہندوستانی ماہی گیروں نے اس پر سوار پاکستانی حکام کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT