Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / پاکستان نے گذشتہ تین برسوں میں 829 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: جموں وکشمیر حکومت

پاکستان نے گذشتہ تین برسوں میں 829 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: جموں وکشمیر حکومت

جموں، 6فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر حکومت نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے گذشتہ تین برسوں کے دوران 829 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ تین برس کے اس عرصے کے دوران ریاست بھر میں 41 عام شہری اور 55 سیکورٹی فورس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔یہ معلومات ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو قانون ساز کونسل میں ایم ایل سی نریش کمار گپتا کے ایک تحریری سوال کے جواب میں منکشف کیں۔ اعداد وشمار کے مطابق سال 2015 میں پاکستان کی طرف سے 222 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 16 عام شہری ہلاک اور 71 زخمی جبکہ 9 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے ۔سال 2016 میں پاکستان کی طرف سے 233 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 13 عام شہری ہلاک اور 83 زخمی جبکہ 16 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ 74 زخمی ہوگئے ۔سال 2017میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 374 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 12 عام شہری ہلاک اور 79 زخمی جبکہ 30 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ 62 زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT