Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان نے ہائی کمشنر کو واپس طلب کرلیا معمول کی سفارتی کارروائی ، ہندوستان کا ردعمل

پاکستان نے ہائی کمشنر کو واپس طلب کرلیا معمول کی سفارتی کارروائی ، ہندوستان کا ردعمل

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو مبینہ ہراسانی کے معاملے میں آج ناگوار موڑ لے لیا جب اسلام آباد نے اپنے ہائی کمشنر کو مشاورتوں کیلئے وطن واپس طلب کرلیا ، جسے ہندوستان نے معمول کا اقدام قرار دیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی تازہ تبدیلی میں پاکستان نے اپنے قاصد متعینہ ہند سہیل محمود کو واپس طلب کیا تاکہ نئی دہلی میں اس کے سفارتی اسٹاف کو ’’ہراساں‘‘ کئے جانے کے بار بار پیش آنے والے واقعات پر مشاورت کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT