Wednesday , December 19 2018

پاکستان نے یو این میں مسئلہ کشمیر کو پھر اُٹھایا

اقوام متحدہ ۔ 7 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے پھر ایک بار مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تذکرہ کیا اور کونسل کو اس معاملہ پر اپنی قرارداد پر عمل آوری میں غیرشفاف انداز اختیار کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ۔ پاکستان کی مستقل قاصد برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی نے اس مسئلہ پر کئی دہے قدیم قرارداد پر عمل اوری کے معاملے میں وقفہ وقفہ سے جائزہ چاہا۔ قرارداد کے منتخب حصوں پر عمل کرنا قرارداد کی اصل روح کو نقصان پہونچانے کے مترادف ہے ۔ لودھی سلامتی کونسل کے طریقہ کار کے بارے میں کھلے مباحث کے دوران مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ جیسے دیرینہ مسائل کے بارے میں کونسل کو اپنی قراردادوں پر عمل آوری کا وقفہ وقفہ سے جائزہ لینا اور ضروری اقدامات کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کا خود اپنی قراردادوں کو لاگو کرنے میں ناکام ہونا عالمی ادارے پر اعتبار کو گھٹادیتا ہے ۔ پاکستانی سفارتکار نے کہاکہ سکیورٹی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کو بڑھانے کیلئے جوابدہی کا عنصر پیدا کرنا ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT