Thursday , January 18 2018
Home / پاکستان / پاکستان نے 172 ہندوستانی ماہی گیر رہا کردئے

پاکستان نے 172 ہندوستانی ماہی گیر رہا کردئے

کراچی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے آج 172 ہندوستانی ماہی گیروں کو خیرسگالی کے اظہار کے طور پر رہا کردیا۔ دو دن قبل دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطحی روابط کے احیاء کا فیصلہ کیا تھا۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد سہتو نے کہا کہ ہمیں آج رہائی کے احکام وصول ہوئے اور ہم نے قیدیوں کو رہا کردیا جو بذریعہ ٹرین واگھا سرحد تک پہنچائے

کراچی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے آج 172 ہندوستانی ماہی گیروں کو خیرسگالی کے اظہار کے طور پر رہا کردیا۔ دو دن قبل دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطحی روابط کے احیاء کا فیصلہ کیا تھا۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد سہتو نے کہا کہ ہمیں آج رہائی کے احکام وصول ہوئے اور ہم نے قیدیوں کو رہا کردیا جو بذریعہ ٹرین واگھا سرحد تک پہنچائے جائیں گے۔ یہ ماہی گیر مالیر اور لانڈھی جیلوں میں قید تھے۔ انھوں نے بحر عرب میں پاکستانی آبی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان کی رہائی سے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT