Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / پاکستان وافغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ فلڈ مین مستعفی

پاکستان وافغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ فلڈ مین مستعفی

واشنگٹن۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈینیئل فلڈ مین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا تاہم انہوں نے عہدہ چھوڑنے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔فلڈ مین نے اپنے بیان میں مستعفی ہونے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈینئیل فلڈ نے کہا کہ ملاعمر کے انتقال کی خبروں کے باعث طالبان اور افغان حکومت میں وقتی طورپر مفاہمتی عمل میں مشکلات پیدا کی ہیں لیکن مذاکرات کو جاری رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان نے ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کی ہے اب انہیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ جنگ جاری رکھیں گے یاپھر ملکی سیاسی نظام کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاور اسکول پر حملے کے بعد پاکستانی قیادت نے طالبان کے خطرہ کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹ  لیا ہے۔
سلامتی کونسل میں شامی کیمیائی ہتھیاروں پر قرارداد
نیویارک۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کے مسودے پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے تحت شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بات کی گئی ہے۔ سلامتی کونسل اس قرارداد پر رائے شماری آج کرے گا۔ حکام کے مطابق اس قرارداد پر اتفاق کوالالمپور میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے درمیان ملاقات میں ہوا۔یہ قرار دار امریکہ نے تیار کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT