Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ویمنس ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ونڈے میں بھی شکست

پاکستان ویمنس ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ونڈے میں بھی شکست

ٹانٹن ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے پاکستان کو ویمنس کرکٹ کے تیسرے ونڈے میں بھی شکست دی۔ انگلش ٹیم نے 366/4 اسکور کئے۔ ٹامی بیومونٹ نے 168رنز (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی کپتان ثناء میر نے دو وکٹ لئے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 45 ویں اوور میں 164رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ وکٹ کیپر سدرہ نواز 47 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ انگلش بولر کتھرائن برنٹ نے 5 وکٹیں لئے۔ 202 رنز کی بھاری فتح کے ساتھ انگلینڈ نے پاکستان  کیخلاف کلین سویپ مکمل کر لیا۔ پاکستانی ٹیم تینوں میچز میں پورے 50 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی۔

TOPPOPULARRECENT