Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / پاکستان پر گجرات اسمبلی انتخابات میں دخل اندازی کا الزام

پاکستان پر گجرات اسمبلی انتخابات میں دخل اندازی کا الزام

منی شنکر ایئر کے گھر پر پاکستانی قائدین کی ضیافت ، احمد پٹیل کو چیف منسٹر بنانے کی تجویز، مودی کا دعویٰ

پالن پور۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نے آج الزام عائد کیا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں پاکستان ملوث ہورہے ہے اور انہوں نے کانگریس سے اس کے چند سرکردہ قائدین کی پڑوسی ملک کے قائدین سے حالیہ ملاقات کے بارے میں وضاحت طلب کی۔ وزیراعظم مودی نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے ایک سابق ڈائریکٹر جنرل سردار ارشد رفیق کی اس اپیل پر بھی سوال اٹھایا کہ احمد پٹیل کو گجرات کا چیف منسٹر بنایا جانا چاہئے۔ مودی نے کہا کہ پاکستانی قائدین سے کانگریس کے سرکردہ قائدین کی ملاقات کے دوسرے دن سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر نے انہیں (مودی کو) ’’نیچ‘‘ قرار دیا تھا۔ مودی کہا کہ ’’منی شنکر ایئر کی رہائش گاہ پر اس ملاقات کی اطلاعات گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں آئی ہیں۔ اس ملاقات میں پاکستان کے ہائی کمشنر، پاکستان کے ایک سابق وزیر خارجہ ہندوستان کے ایک سابق نائب صدرجمہوریہ اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھی موجود تھے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ منی شنکر ایئر کی رہائش گاہ پر یہ ملاقات تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہی اور ’’دوسرے دن منی شنکر ایئر نے کہا کہ مودی نیچ ہے، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے‘‘۔ مودی نے مزید کہا کہ سردار ارشد رفیق نے گجرات کے آئندہ چیف منسٹر کیلئے احمد پٹیل کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’(ایک طرف) پاکستانی فوج کے سابق ڈائریکٹر جنرل گجرات کے انتخابات میں دخل اندازی کررہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے رگ منی شنکر ایئر کی رہائش گاہ پر ملاقات کررہے ہیں‘‘۔ مودی نے کہا کہ ’’اس ملاقات کے بعد گجرات کے عوام کمزور طبقات، غریب عوام اور مودی کی توہین ہوئی ہے۔ کیا آپ نہیں سوچتے کہ اس قسم کے واقعات سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو چاہئے کہ وہ عوام کو اس واقعہ کی حقیقت سے واقف کروائے۔ مودی یہاں ریاستی اسمبلی انتحابات کے انتخابات کے ضمن میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے، جہاں 14 ڈسمبر کو دوسرے مرحلے کی رائے دہی ہوگی اور 18 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT