Sunday , June 24 2018
Home / پاکستان / پاکستان پولیس مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنے سے گریزاں

پاکستان پولیس مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنے سے گریزاں

اسلام آباد ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس حکام کے مطابق قانون قیام امن عامہ کے تحت لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری پر عمل درآمد مشکل دکھائی دیتی ہے۔ ان کی حراست سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز دھمکی آمیز بیانات دینے کی بنیاد پر عدالت کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں قائم لال مسجد کے خطیب مولانا

اسلام آباد ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس حکام کے مطابق قانون قیام امن عامہ کے تحت لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری پر عمل درآمد مشکل دکھائی دیتی ہے۔ ان کی حراست سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز دھمکی آمیز بیانات دینے کی بنیاد پر عدالت کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں قائم لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے۔ تاہم اس عدالتی حکم پر ابھی تک عمل درآمد ممکن نہیں ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اگر مولانا عبدالعزیز رضاکارانہ طور پر تفتیش کا حصہ بن جاتے ہیں تو ان کی گرفتاری لازمی نہیں ہے۔ ایسی صورت میں خطیب لال مسجد کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی ورنہ پولیس انہیں گرفتار کرے۔

TOPPOPULARRECENT