Thursday , December 13 2018

پاکستان پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں

پشاور ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ پڑوسی ملکوں بشمول ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور اُن کی حکومت درست سمت میں گامزن ہے۔ یہاں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ روابط بہتر ہورہے ہیں اور پاکستان اس میں مزید بہتری کیلئے کوش

پشاور ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ پڑوسی ملکوں بشمول ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور اُن کی حکومت درست سمت میں گامزن ہے۔ یہاں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ روابط بہتر ہورہے ہیں اور پاکستان اس میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ نواز شریف نے یہ اعلان بھی کیا کہ پشاور۔ کابل موٹروے کی تعمیر افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حصہ کے طور پر کی جائے گی۔ انھوں نے یاد دلایا کہ اواخر 90ء کے دہے میں اُن کی بطور وزیراعظم پہلے کی میعاد کے دوران یہ ملک توانائی کے شعبے میں خودمکتفی تھا اور ہندوستان کو برآمد کرنے کیلئے فاضل برقی رکھتا تھا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاور پراجکٹس کی تعمیر جاری ہے اور تین سال میں برقی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری کی جانب سے مخالف حکومت احتجاجوں نے ان پراجکٹوں کی تنصیب میں تاخیر پیدا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعت کار شخصیتیں اس ملک میں سرمایہ کاری کے عزائم رکھتی ہیں لیکن برقی قلت اس ضمن میں بڑی رکاوٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT