Saturday , February 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان پہلی مرتبہ ٹوئنٹی20 میں نمبر ون بن گیا

پاکستان پہلی مرتبہ ٹوئنٹی20 میں نمبر ون بن گیا

دبئی ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم اس طرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز سے قبل سابق عالمی نمبر ایک نیوزی لینڈ کے نشانات کی تعداد 125 تھی جبکہ سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کر کے پاکستان نے اپنے نشانات کی تعداد 124 کر لی تھی۔نیوزی لینڈ کو اپنا عالمی نمبر ایک کا منصب برقرار رکھنے کیلئے سیریز میں 2-1 سے لازمی فتح درکار تھی لیکن ہندوستان نے پہلے ہی ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم کو شکست دے کر عالمی نمبر ایک کے منصب سے محروم کردیا اور پاکستان کی ٹیم عالمی نمبر ایک بن گئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی20 درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک بنی ہے۔نئی ٹی20 درجہ بندی میں پاکستان 124 نشانات کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 121 نشانات کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، ہندوستان پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT