Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان پہلے محفوظ مقام بنائے: شکلا

پاکستان پہلے محفوظ مقام بنائے: شکلا

کراچی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی گھریلو سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کے بجائے محفوظ مقام کو یقینی بنائے۔ آئی پی ایل کے چیرمین اور بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار راجیو شکلا نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں گھریلو کرکٹ کھیلنے کے بجائے محفوظ مقام کو یقینی بنانے کی کوشش کرے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ اگر پاکستان اسی طرح اپنی گھریلو سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلتا رہے گا تو دھیرے دھیرے کرکٹ کو نقصان ہوگا۔ اس سے بہتر ہے کہ لاہور کو کرکٹ کے لئے محفوظ مقام بنایا جاسکتا ہے۔ شکلا جوکہ پاکستانی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اگر پی سی بی لاہور کو محفوظ مقام بنانے کے لئے یہاں ٹیم کے لئے ہوٹل تعمیر کرنے کے ساتھ اعلیٰ سطحی سکیوریٹی فراہم کرتا ہے تو پھر ہندوستان کو لاہور میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ شکلا نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر پاکستان منظم اور بہتر سکیوریٹی کا منصوبہ آئی سی سی کو فراہم کرتا ہے تو ہندوستان کے علاوہ ہندوستان اور دیگر ممالک کو بھی یہاں کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اگر لاہور کو محفوظ مقام بنایا جاتا ہے تو ہر کوئی یہاں آکر کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT