Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / پاکستان : چرچ میں خود کش حملہ ‘9ہلاک

پاکستان : چرچ میں خود کش حملہ ‘9ہلاک

44 افراد زخمی ‘ایک حملہ آور پولیس کے ہاتھوں ہلاک
کراچی ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 9عبادت کرنے والے ہلاک اور دیگر 44 آج کوئٹہ کے چرچ میں بم حملہ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ یہ چرچ شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں واقع ہے ۔ تقریباً 4 عسکریت پسندوں نے زرغون روڈ پر واقع چرچ میں صوبائی دارالحکومت میں خودکش بم حملہ کیا جب کہ اتوار کی عبادت جاری تھی ۔ پولیس کے بموجب وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگتی نے کہا کہ کم از کم دو حملہ آور اس خودکش حملہ میں شامل تھے ۔ایک حملہ آور باب الداخلہ پر پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوا جب کہ گذشتہ جو خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھا چرچ میں داخل ہوگیا اور اپنے دھماکو مادوں کو اڑا دیا ۔ ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیما نے کہا کہ مزید دو حملہ آور اس حملہ میں شامل تھے لیکن وہ فرار ہوگئے جب کہ ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی ۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کا پولیس نے تعاقب کرکے انہیں ہلاک کردیا ۔ ڈی آئی جی کے بموجب 9عبادت گذار ہلاک اور دیگر 44اس خود کش بم حملہ میں زخمی ہوگئے ۔ کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے ۔ تاہم طالبان عسکریت پسند اکثر اقلیتوں بشمول عیسائیوں کو ماضی میں حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں ۔ حملہ کے بعد کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردیئے گئے ۔ پولیس کی ٹیمیں اور ردعمل فوج مقام واردات پر پہنچ کی ہے اور علاقہ کی ناکہ بندی کی جاچکی ہے ۔ وزیر داخلہ پاکستان احسن اقبال نے حملہ کی مذمت کی ۔ پاکستان میں تیسری بار حملہ ہوچکا ہے ۔ پاکستان میں اُس دن پشاور اسکول پر حملے کی تیسری سالگرہ منائی گئی تھی ۔یہ حملہ 2014میں ہوا تھا ۔ اس میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بیشتر طلبہ تھے ۔

TOPPOPULARRECENT