Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان چمپینس ٹروفی سیمی فائنل میں داخل

پاکستان چمپینس ٹروفی سیمی فائنل میں داخل

سری لنکا اہم میچ میں شکست کیساتھ خارج ۔ 14 جون کو پہلا سیمی فائنل
کارڈف ، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) کپتان سرفراز احمد (61) نے مزاحمت سے بھرپور ناٹ آؤٹ ففٹی اسکور کی جس کی مدد سے پاکستان نے تناؤ کے حالات سے سنبھل کر سری لنکا کے مقابل لازمی جیت والے اپنے گروپ بی میچ میں آج یہاں تین وکٹ کی سنسنی خیز فتح درج کرانے میں کامیاب ہوگیا جس نے انھیں آئی سی سی چمپینس ٹروفی کے سیمی فائنلس میں پہنچا دیا۔ پاکستان کا پہلے سیمی فائنل میں چہارشنبہ (14 جون) کو اسی میدان پر گروپ اے ٹاپرز انگلینڈ سے مقابلہ مقرر ہوا ہے۔ دیگر سیمی فائنل اگلے روز (جمعرات) گروپ بی ٹاپرز انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انجیلو میتھیوز زیرقیادت سری لنکا کے 236 آل آؤٹ کے جواب میں اوپنر فخر زماں (50) نے اوپننگ میں 36 گیندوں میں ہاف سنچری بنائی لیکن پاکستان مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے ایک مرحلے پر 162/7 تک گھٹ گیا تھا۔ آخرکار سرفراز نے کپتان کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ وکٹ کیپر ؍ بیٹسمن کو محمد عامر (28) کا اچھا ساتھ ملا اور دونوں نے مل کر 8 ویں وکٹ کیلئے 75 رن جوڑکر 31 گیندیں قبل 237/7 اسکور کرلیا۔

 

TOPPOPULARRECENT