Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ڈھائی سال سے ٹسٹ سیریز میں کامیابی سے دور

پاکستان ڈھائی سال سے ٹسٹ سیریز میں کامیابی سے دور

کراچی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ ڈہائی سال سے ٹسٹ سیریز جیتنے میں ناکام ہے۔اس دوران دو کوچز تبدیل ہوئے لیکن کوئی بھی پاکستان کو ٹسٹ سیریز نہ جتوا سکا۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹسٹ 7 وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستان کی جیت اور عالمی نمبر ایک بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔پاکستان نے آخری ٹسٹ سیریز جنوری 2012میں انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جیتی تھی۔اس وقت کوچ محسن خان تھے۔محسن خان کو جیت کے بعد تبدیل کردیا گیا۔ڈیو واٹمور اپنے دو سالہ دور میں پاکستان کو ایک بھی ٹسٹ سیریز نہیں جتواسکے۔اب وقار یونس اور دیگر کوچز کو بھاری معاوضے پر ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے لیکن پاکستانی ٹیم کا ٹسٹ سیریز جیتنے کا خواب پھر شر مندہ تعبیر نہ ہوسکا۔پاکستان نے گزشتہ تین سیریز میں زمبابوے،جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز برابر کی ہے۔ دریں اثناء سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹسٹ جیت کر پاکستان صرف سیریز برابر کرسکتا ہے۔پاکستان نے 6 ماہ قبل شارجہ ٹسٹ آخری لمحات میں جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT