Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کا انگلینڈ ٹور : ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کا آرمی ٹرینرز پر اعتماد

پاکستان کا انگلینڈ ٹور : ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کا آرمی ٹرینرز پر اعتماد

ایبٹ آباد ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اسٹار مڈل آرڈر بیٹسمن یونس خان اور ٹی 20 کیپٹن سرفراز احمد اور اسپنر محمد اصغر نے کہا ہے کہ کاکول میں آرمی کے ٹرینرز کھلاڑیوں پر بہت محنت کر رہے ہیں ، ٹیم کی فٹنس میں پہلے کے مقابل بہتری آئی ہے۔ تجربہ کار بیٹسمن یونس نے کہا ہے کہ کاکول میں آنے سے قبل فکر مند تھے کہ یہاں جانے کیا ہو گا لیکن یہاں ٹرینرز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے جس کے مثبت نتائج بلاشبہ سامنے آئیں گے۔ سرفراز نے کہا ہے کہ کیمپ کے ابتدائی دو تین روز سخت تھے لیکن اس کے بعد سے پوری ٹیم ٹریننگ سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ نوجوان اسپنر اصغر نے کہا ہے کہ فوجیوں کی نگرانی میں کیمپ سے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی کے ٹرینرز نے سب پر بہت محنت کی ہے ، نیز کھلاڑی زیادہ ٹریننگ کر کے فٹنس میں مزید بہتری لائیں گے۔ پاکستان کے انگلینڈ ٹور کا 14جولائی کو لارڈز ٹسٹ کے ساتھ آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT