Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کا جنوری میں نیوزی لینڈ ٹور

پاکستان کا جنوری میں نیوزی لینڈ ٹور

ویلنگٹن ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ، دوسرا 17 جنوری کو ہملٹن جبکہ تیسرا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ونڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔پہلا میچ 25 جنوری کو بیسن ریزرو، دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپیئر جبکہ تیسرا میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT